اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار معاریو نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ غزہ پٹی پر حملے کے بعد اسرائیل فوج اور صیہونی سیاستدانوں کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں۔ اور صیہونی حکام خصوصا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ میں اپنی ذمےداریوں کو پورا نہیں کیا ہے۔ دریں اثناء بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے اراکین نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جنگ کا فیصلہ کن مرحلے تک لےجانے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کواپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی حکومت کے ایک رکن پارلیمنٹ دانی دانون نے بھی اعتراف کیا ہےکہ غزہ کے خلاف ایک ماہ کی جنگ کے بعد بھی اسرائیل کچھ حاصل نہیں کرسکا ہے اور اسے اس جنگ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
.......
/169